چنار بلاکونہ ــ پائیدار اور اعلیٰ معیار کے کنکریٹ بلاکس مینوفیکچرنگ فیکٹری چنار بلاکونہ

اعلیٰ معیار۔ آپ کا اعتماد۔

چنار بلاکونہ کے اعلیٰ معیار کے کنکریٹ بلاکس مضبوط، دیرپا اور کفایتی تعمیر کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

ہمارے بارے میں

اچھی کارکردگی کے ساتھ جدید ترین پیداواری مہارت

چنار بلاکس (چنار بلاکونہ) جنت نظیر وادی سوات کے بلندوبالا پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک جدید فیکٹری ہے جہاں کنکریٹ سے بنےمضبوط اور پائیدار بلاکس تیار کئے جاتے ہیں ۔ ۲۰۲۴ میں اس کے آغاز سے لیکر اب تک ہم نے جدید ٹیکنالوجی کی مشینوں کی مددسے نئے تعمیراتی معیار کے مطابق مضبوط عمارتوں کے لیے سوات اور گردونواح کے مکینوں کو پائیدار اور اعلیٰ معیار کے بلاکس تیار کرکےمقررہ وقت پر فراہم کیے ہیں۔ ہم نے بڑے اعتماد کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بنے بلاکس کی بدولت علاقے میں بہت اچھا نام کمایا ہے۔

ہمارے بلاکس گھریلو اور صنعتی عمارتوں سمیت مختلف قسم کے بلڈنگز کے تعمیر میں استعمال ہوتے ہیں۔ ہم یکساں معیار، ٹھوس او مضبوط ساخت، اور بلاکس کی صفائی اور خوبصورتی پر زور دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے بلاکس سوات اور گردونواح کے لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔

ہمارے ہنر مند کاریگر جدید مشینری اور موثر کوالٹی کنٹرول کی مدد سے ہر عمارت کی ضروریات کو پورا کرنے والے بلاکس تیار کرتے ہیں۔

ہمارا مشن

ہمارا نصب العین پائیدار، مضبوط اور اعلیٰ معیار کے مناسب قیمت والے ایسے بلاکس تیار کرنا ہے جو سوات اور آس پاس کے علاقوں میں تعمیرات کے معیار کو بہتر بنائیں۔

معیاری مواد

ہم صرف اعلیٰ معیار کا سیمنٹ، احتیاط سے منتخب کیا گیا کرش ، خاکہ اور صاف پانی استعمال کرتے ہیں تاکہ بہترین معیار یقینی بنایا جا سکے۔

جدید مشینری

جدید مشینری اور درست تناسب کے مکسچر کے ساتھ ہر بلاک کو مضبوطی اور اعلیٰ معیار کے مطابق تیار کیاجاتا ہے۔

کوالیٹی کنٹرول

بلاکس بنانے کے ہر مرحلے پر سخت جانچ اور معائنہ ، بلاکس کی اعلیٰ کارکردگی کی ضمانت دیتا ہے۔

مکمل کمپیکشن

جدید وائبریٹرز بلاکس کو بہترین کمپیکشن فراہم کرتی ہے جس سے بلاکس مضبوط اور زیادہ پائیدار ہوجاتے ہیں۔

قابلِ اعتماد مضبوطی

ہمارے بلاکس طویل مدت کے استعمال، اعلیٰ معیار کی مضبوطی، اور مختلف موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔

ہمارے مصنوعات

ہم اعلیٰ درجے کے بلاکس بناتے ہیں۔ نیز ہمارے ہاں بازار سے رعایتی قیمت پر اعلیٰ کوالٹی کا سیمنٹ بھی دستیاب ہے۔

4.5 انچ بلاک
4.5 inch block

پارٹیشن وال اور ہلکی تعمیرات کے لیے موزوں۔

سائز4.5" x 7" x 14"
کمپریسی طاقت≥ 3.5 N/mm²
کثافت1650-1750 kg/m³
جذب پانی (فی صد)< 10%
6 انچ بلاک
6 inch block

بھاری رہائشی اور صنعتی تعمیرات کے لیے بہترین

سائز6" x 7" x 14"
کمپریسی طاقت≥ 4.0 N/mm²
کثافت1700-1800 kg/m³
جذب پانی (فی صد)< 10%

تمام بلاکس اعلیٰ درجے کے سیمنٹ، کرش، خاکہ اورصاف پانی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جاتے ہیں، جو طاقت اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بناتی ہے۔

ہماری انفرادیت

قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مضبوط بلاکس۔

ہمیشہ یکساں اور اعلیٰ معیار

ہمارے کنکریٹ بلاکس جدید ٹیکنالوجی اور سخت معیاری کنٹرول کے تحت تیار کیے جاتے ہیں۔

جدید ترین مشینری

اعلیٰ کارکردگی والے مکسر اور وائبریٹرز سے لیس جدید پیداواری مشینیں بہترین کمپیکشن فراہم کرتی ہیں۔

مسابقتی قیمتیں

معیار اورکارکردگی پر سمجھوتہ کئے بغیر مسابقتی قیمتیں، بجٹ کے اندر رہتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کریں۔

بروقت ترسیل

ہم سمجھتے ہیں کہ تعمیراتی منصوبوں میں ٹائم لائن انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لیے ہماری ترسيل بروقت اور شیڈول کے مطابق ہوتی ہے۔

ماحول دوست پیداوار

کم سے کم فضلہ پیدا کرنے والے عملی طریقے، تاکہ آنے والے نسلوں کے لئے محفوظ ماحول میسر ہو۔

کنسٹرکشن ماہرین کا اعتماد

ہمارےبلاکس کا معیار اور کارکردگی معماروں ،ٹھیکیداروں اور مالکان کے اعتماد کو یقینی بناتا ہے۔

ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں

قیمت معلوم کرنا چاہتے ہیں؟